• news

حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر ایک نظر

مکرمی! حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں بے شمار تاریخی کام کئے ہیں خصوصاً احساس کفالت پروگرام، ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ، کامیاب نوجوان پروگرام، کوئی بھوکا نہ سوئے۔ اس کے علاوہ متعدد پروگراموں کا اجراء کیا ہے، لیکن  تین سال کے دوران مہنگائی پر حکومت کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے۔ علاوہ ازیں تین سال کے دوران وزیراعظم کے وعدہ اور اعلان کے مطابق بیروزگار نوجوانوں کو کم از کم پچاس لاکھ نوکریاں دی جانی چاہئیں تھیں، لیکن اس عرصہ کے دوران بہت ہی کم ملازمتیں دی گئی ہیں۔  وزیراعظم عمران کا تین سالوں میں پچاس لاکھ مکان دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوسکا۔ حکومت اگر عوام کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا ارادہ رکھتی ہے تو آئندہ دو سالوں میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے اور وفاقی  حکومت پنجاب اور دیگر صوبوں میں تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی کارروائی کے۔ اس طرح ملک کے لاکھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ امید ہے اگلے دو سالوں میں حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلائے گی اور ان کی دعائیں لے گی۔(سید لطف علی بخاری … موچھ میانوالی)

ای پیپر-دی نیشن