• news

ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی  جزو ہے: چوہدری عبدالجبار

فاروق آباد (نمائندہ خصوصی)سماجی رہنماء چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے مگر افسوس آج ختم نبوت کے قانون پر مختلف حربوں سے وار ہورہے ہیں جو قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت اقدام ہے، سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ختم نبوت کے حوالے سے جو کارنامہ سرانجام دیا ہے اس کا تا قیامت انہیں اجر وثواب ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے  کیا، چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کے آئین و قانون میں مرزائیت ، قادیانیت کو غیر مسلم قراردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن