• news

آئین پر عملدرآمد کے بغیر ایک نہیں 2 پاکستان چلتے رہیں گے : بلاول

اسلام آباد (آئی این پی) بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کو ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پر من و عن عملدرآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔ عالمی یومِ جمہوریت پر میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ پیپلز پارٹی ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دے گی نہ اسے ریاست کے کسی ستون سے کھیلنے کی اجازت۔ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ہر مخالف آواز کو دبانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن