• news

آڈیٹر جنرل آف پاکستان   اجمل گوندل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان  محمد اجمل گوندل نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس جسٹس  عمرعطا بندیال نے بدھ کو  یہاں سپریم کورٹ میں  محمد اجمل گوندل سے ان کے عہدے کا حلف لیا  ۔  حلف برداری کی سادہ مگر پر وقار  تقریب میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس اور سپریم کورٹ کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ محمد اجمل گوندل اس سے پہلے  ممبر فنانس پاکستان  اٹامک انرجی کمیشن تعینات تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن