ہمیں طعنہ دینے والے خود عدم اعتماد لے آئیں: فضل الرحمن
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں طعنہ دینے والے خود عدم اعتماد پیش کریں۔ حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے بڑی عقل پر مبنی ہے تو پیش کریں عدم اعتماد، کیوں آرام سے بیٹھے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خواہش کے سوال کے جواب میںکہا کہ چھ ممبران پر عدم اعتماد کی بات نہیں کی جا سکتی۔ اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی نہیں ہو سکتی۔