• news

عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہو گا: اسد عمر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ آزادی ضرور  ہونی چاہئے مگر قانون سے بالاتر کسی صورت نہیں جبکہ عدلیہ کو بھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ احتساب کی بات جمہوری نظام کے تحت ہی کرتے ہیں۔ جواب عدالت  میں ہی دینا ہوگا۔ اسد عمر نے کہا کہ تھا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا پروان چڑھنا ممکن نہیں اور عدلیہ آزاد ضرور  ہونی چاہئے مگر قانون سے بالاتر کسی صورت نہیں، عدلیہ کو بھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات نظر انداز کر کے حکومت اور اپوزیشن کو آئین سازی سے متعلق اکٹھے ہونا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن