• news

 الیکشن کیلئے ہر وقت تیار‘ ووٹ چوری نہیں ہونے دینگے: مریم نواز 

ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) ڈی جی خان ڈویژن کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے شرکت نہیں کی۔ مریم نواز‘ احسن اقبال‘ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح سے منظم کیا جائے۔ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ اب ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ ووٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن