• news

سابق  کرکٹ کپتان محمد یوسف  کرونا وائرس کا شکار 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ محمد یوسف نے  کہا کہ مکمل آئسولیشن میں ہوں، گھر والے سب ٹھیک ہیں۔ ہفتے سے طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی۔ اب  بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ محمد یوسف کو ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی نگرانی کرنی ہے۔ اب عمر رشید نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کی نگرانی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن