بجلی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے استعمال میں 38 فیصد اضافہ
کراچی(این این آئی)گزشتہ ماہ اگست کے دوران ایل این جی کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے استعمال میں38فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں فرنس آئل کا استعمال38فیصد اضافے سے 5 لاکھ 15 ہزار ٹن سے زائد رہا جب کہ جولائی میں 3لاکھ74ہزار ٹن کے لگ بھگ فرنس آئل استعمال کیا گیا تھا،بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی کی در آمد میں تاخیر کے سبب فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا ،گزشتہ ماہ مٹی کے تیل کی کھپت 59فیصد اضافے سے 6696ٹن رہی جبکہ جولائی میں مٹی کے تیل کی کھپت4216ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت گزشتہ ماہ 30فیصد اضافے سے 49ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ ہائی اوکٹین کی کھپت دو فیصد اضافے سے 11ہزار974ٹن رہی،اگست میں پٹرول کی کھپت 9فیصد کی کمی سے 7لاکھ39ہزار ٹن سے زائد رہی۔