• news

پارٹی اور اتحادی ساتھ ، تحریک عدم اعتماد کی پروا نہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی بالکل پرواہ نہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ،اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا، جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو چلا جائوں گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں اپوزیشن نے و زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن