• news

انتظامیہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے کوشاں ہے : ڈپٹی کمشنر قصور

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے کہا ہے خصوصی افراد کسی بھی معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں‘ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں اللہ وسایا نامی معذور شخص کو ٹرائی موٹر سائیکل دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا قصور شہر کے رہائشی اللہ وسایا نے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں روز گار کیلئے ایک عدد ٹرائی موٹر سائیکل کے حصول کیلئے درخواست دی تھی جس پر اسے ٹرائی موٹر سائیکل دیدی گئی تا کہ وہ اپنے بچوں کا روز گار اچھے طریقے سے کما سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن