• news

نواز‘ شہباز ایک‘ دشمن کے پراپیگنڈا پر کان نہ دھریں: مریم نواز  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کارکنوں  سے کہا ہے کہ دشمن کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں ۔ نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی ہیں۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) بہاولپور ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا۔ جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میاں نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔ احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، خرم دستگیر اور اویس لغاری بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف ایک ہیں۔ کارکن اور عہدیدار مخالفین کے پروپیگنڈے پرکان نہ دھریں۔ یہ جہوری جماعت ہے، اختلاف ہوسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کوئی قیادت پر سوال اٹھائے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب قیادت کی بات آتی ہے تو سب نواز شریف اور شہباز شریف پر متفق ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پارٹی میں بائیکاٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اجلاس میں شہباز شریف مصروفیت کے باعث نہیں آسکے۔

ای پیپر-دی نیشن