پاکستان مٰن پٹرول خطے میں سب سے سستا، 75 فیصد آبادی کی آمدن بڑھی : فواد چودھری
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یا تو تین سالوں میں ملک میں تیل کے کنوئیں نکل آتے اور پٹرول سستا ہو جاتا، ورنہ ظاہر ہے جب حکومت نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔ موجودہ حکومت کی اصل کامیابی یہ ہے کہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔