• news

عالمی برادری افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے اقدامات کرے : آرمی چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے اقدامات کرے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین مسٹر فیلپو گرینڈی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی نئی صورت حال پر تبادلہ خیال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی برادری کوششیں کرے۔ آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں  کلیدی کردارکی تعریف کی۔ یو این ہائی کمشنر نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی چالیس برسوں تک میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن