• news

رائیونڈ :خراب سیوریج سسٹم سے گلیاں ،بازار ،ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے

سندر (نامہ نگار) رائیونڈ شہر اور گردونواح میں سیوریج سسٹم کی صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔سی او یونٹ رائیونڈ اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سندر روڈ بھائی کوٹ مل گائوں محلہ اسلام آباد بستی امین پورہ جامع مسجد چوک کرماں والی مسجد ارشد کالونی تبلیغی مرکز کے سامنے جمع گندا پانی جہاں تعفن کا باعث بن رہا ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے ۔دوسری جانب کئی کئی فٹ جمع پانی سے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں وہیں نمازی بھی پریشان ہیں ۔اہل علاقہ نے انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سی او یونٹ رائیونڈ کا کام صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے ۔دوسری جانب سی او یونٹ ذرائع کے مطابق شہر اورگرونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سیوریج سسٹم کو بحال کرنے کیلئے عملہ کام کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن