ڈیزل کی قیمت میں اضافہ زراعت کیلئے زبردست دھچکا ہے: امان اﷲچٹھہ
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میںحالیہ 3/5روپے لٹر کا ضافہ جہاں کسان پر کمر توڑ بوجھ ہے وہاں ملکی زراعت کے لئے زبردست دھچکا ہے جو پہلے ہی کپاس گندم گنا کے بعد دھان کے سنگین بحران کا شکار ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈیزل کی گرانی سے ٹریکٹر ٹیوب ویل چلانا محال ہوجائے گا۔ جبکہ کھاد کی قیمت میں تین ہزار روپے کے اضافہ کے علاوہ بجلی اور زرعی ادویہ کی قیمتیں پہلے ہی بے قابو ہوچکی ہیں ۔ انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ زراعت کو تباہی سے بچانے اور کسانوں میں پیداہونے والی شدید بے چینی کم کرنے کے لئے ڈیزل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے اور بجلی اور کھاد کے نرخوں پر بھی نظر ثانی کی جائے۔