وزیراعظم بار بار پٹرول مہنگا کرنے کی بجائے ایک ہی مرتبہ 300روپے لٹرکردیں، اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے گذارش ہے کہ وہ ہر پندرہ دن بعد عوام پرپٹرول بم گرانے کی بجائے ایک مرتبہ ہی پٹرول کی فی لیٹر قیمت کم سے کم تین سو روپے فی لیٹر کردیں اور عوام کی جان چھوڑیں کیونکہ جس حساب سے وہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ اس طرح سے وہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت پانچ سو روپے لیٹر تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔