برصغیر میں اسلام تلوار سے نہیں اولیاء کے کردار سے پھیلا: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے برصغیر میں اسلام تلوار سے نہیں اولیاء کرام کے کردار سے پھیلا ہے،حضرت سیدنا داتا گنج بخش کی خطہ میں آمد اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوئی،آپ کو اللہ کریم نے اولیاء کرام کا سرتاج اور امام بنایا ہے،978 سال گزر جانے کے باوجود آپ کے فیوض و برکات مسلسل جاری ہیں اور تاقیامت جاری رہیں گے۔انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت سیدنا داتا گنج بخش نے صوفیانہ افکار کو احکام شریعت کے تابع رکھا ،صوفی ازم طریقت و شریعت لازم و ملزوم ہیں۔