• news

پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے پاکستان قائم ہے: شیخ رشید 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ سیاچن گیاری فرنٹ لائن پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ نے گیاری میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے برفانی تودہ حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے آپ کی قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔ ملکی دفاع میں پاک فوج نے قابل رشک قربانیاں دی ہیں پوری قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔ سیاچن میں فرنٹ پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات میرا ایک دیرینہ خواب تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گیانگ کا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن