سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکا اور برطانیہ کا یمن میں سیاسی بحران کے حل کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ نے یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق یمن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کے سفیروں نے ایک مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر بات چیت کی۔ جس میں چاروں ممالک نے یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا ہے۔