• news

نئی دلی  تھانے میں ایس ایچ او کا مسلمان خاتون پر تشدد، دھمکیاں

نئی دہلی (اے پی پی)نئی دہلی کے علاقے دیال پور کی رہائشی 37 سالہ حمیدہ نے کہا ہے اسے دیال پور تھانے کے ایس ایچ او گریش جین نے دوران حراست بے رحمی سے تشددکا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حمیدہ اور اس کے شوہر ممتاز معذور ہیں ۔حمیدہ کو 30 اگست کو پڑوسی اور کرایہ دار کیساتھ معمولی جھگڑے کے بعد حراست میں لیا گیا ۔انہوں نے کہا تھانے میں ایک کانسٹیبل نے مجھے چھوٹے سے تاریک کمرے میں بند کردیا ، میرے ہاتھ باندھے اور بعد ازاں ایس ایچ او نے مجھے وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا اور گالیاں دیں ۔ حمیدہ نے کہا  ایس ایچ او اسے دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ  خاموش رہے۔

ای پیپر-دی نیشن