کرونا : مزید68جاں بحق ، 2928نئے مر یض،4 ہزار 960کی حالت تشو یشناک
بیجنگ‘ اسلام آباد (آئی این پی‘ شنہوا ) ملک بھر کرونا وائرس سے مزید 68 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 72 ہوگئی، مزید 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار 423، سندھ میں 4 لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پی کیمیں ایک لاکھ 70 ہزار 391، بلوچستان میں 32 ہزار 707، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 720 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار 356 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 626 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 952 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 17ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی 22کروڑ70لاکھ 20ہزار735ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ17 لاکھ 85ہزار903مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ33لاکھ47ہزار325مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ10لاکھ 69ہزار17مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 73لاکھ73ہزار451، روس میں71لاکھ 10ہزار656، فرانس میں70لاکھ21ہزار91 اور ترکی میں67لاکھ66ہزار978 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 53لاکھ78ہزار408 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ34ہزار851 تک پہنچ گئی ہے۔