• news

پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے پر امن ملک ‘کسی کو کوئی خطرہ نہیں : حسین جہانیاں گردیزی 

لاہور( سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے پر امن ملک ہے او رپاکستان میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال آئیڈیل ہے ، اس کے باوجود نیوزی لینڈ کا دورے کو ختم کرنا قابل تشویش ہے ، پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے پیار اور بڑی مہمان نواز قوم ہے جس کا انٹر نیشنل کرکٹرز بر ملا اظہار بھی کرتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹھوس وجوہات کے بغیر ٹیم کے دورہ پاکستان کو ختم کرنا کسی طور پر بھی درست فیصلہ نہیں ، پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے مہمان ٹیم کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے ،ٹیم کے دورہ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سکیورٹی ذمہ داروں کو باضابطہ بریفنگ دی گئی جس پراطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان کے سکیورٹی اداروںکی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہوا ہے ۔  آج کا پر امن پاکستان عالمی ٹیموں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے،پاکستان جلد دوسری ٹیموں کو اپنے ہوم گرائونڈز پر لانے میں کامیاب ہو جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن