نیوزی لینڈ کا 2022 ء تک ہاکی کھیلنے سے انکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے جون دوہزار بائیس تک انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس کھیلنے سے انکار کردیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کسی ہاکی ایونٹ کی میزبانی یا اس میں شرکت نہیں کریگی، نیوزی لینڈ ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پرو ہاکی لیگ، جونیئر ورلڈکپ اور انڈور ہاکی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کریگی۔