• news

آسٹریلوی ٹیم کا بھی دورہ پاکستان پر نظرثانی کا عندیہ‘ نیوزی لینڈ ٹیم 6 گھنٹے پہلے ائرپورٹ پہنچ گئی

 اسلام آباد +لاہور ( محمد رضوان ملک +سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا پہلے دن سے خواہاں ہے۔  متعلقہ حکام اور سکیورٹی ماہرین سے مشاورت کے بعد کسی فیصلے پر پہنچیں گے۔ دریں اثناء پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کی  آٹھ روزہ میزبانی کا لطف اٹھا کر بغیر کوئی میچ کھیلے واپس وطن روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کو جانے کی اس قدر جلدی تھی کہ وہ اٹھارہ ستمبر کو دن دو بجے ہی ائر پورٹ پہنچ گئی جبکہ ان کا طیارہ رات آٹھ بجے دبئی کے لئے روانہ ہوا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے یہ کہہ کر ٹیم کو میدان میں بھیجنے سے انکار کر دیا کہ انہیں ایک انٹیلی جنس اتحاد فائیو آئیز کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ہے اور ہوٹل سے نکلتے ہی ٹیم پر حملہ ہو سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن