پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات جھوٹ:نیویارک ٹائمز
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہو چکی ہے۔ پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات جھوٹے تھے۔ اکثر آبادی لڑائی سے قبل ہی علاقہ چھوڑ گئی تھی۔ پنج شیر کے مرکز بازارک میں شدید جنگ کے آثار انتہائی کم ہیں۔ کچھ عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہیں لیکن بلڈنگ سٹرکچر کو نقصان نہیں ہوا۔ طالبان نے پنج شیر کے مختلف علاقوں سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔ طالبان وادی پنج شیر میں کافی عرصے سے متحرک تھے۔ پنج شیر کے کچھ شہریوں نے بھی طالبان کے کنٹرول سنبھالنے میں مدد دی ہے۔ طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کر کے حفاظت کیلئے جنگجو بھی تعینات کئے ہیں۔