• news

جلال آباد اور کابل میں2بم دھماکے     4 طالبان جاں بحق، 21  افرادزخمی

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 4 طالبان اہلکار جاں بحق اور 21 شہری زخمی ہوگئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان رینجرز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں 4 طالبان اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ادھرکابل میں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن