• news

nمیلبورن میں کرونا لاک ڈاؤن کے خلاف سینکڑوں افراد کا احتجاج

میلبورن (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرونا لاک ڈاؤن کے خلاف سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مرچوں کے سپرے کا استعمال کیا۔ جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرونا کیسز بڑھنے پر میلبرن شہر میں چھٹی بار لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
کرونا احتجاج

ای پیپر-دی نیشن