بھارت نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کی: معید یوسف
لندن(نوائے وقت رپورٹ) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا اور پاکستان کیخلاف جعلی بیانیہ بنایا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے برطانوی جریدے ‘دی انڈیپنڈنٹ’ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، ہمارے 80 ہزار سے زائد شہریوں کا جانی اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی، کیا دنیا افغانستان اور خطے کو چھوڑنے کی غلطی کو دہرائے گی؟، افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہو، یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے، طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے، عالمی برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہونے دینا عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے جب کہ طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کوبڑی طاقتوں اورافغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
معید یوسف