• news

عثمان مرزا کیس‘ ملزم محب بنگش کی درخواست ضمانت  خارج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ای الیون میں لڑکی کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے عثمان مرزا کیس میں شریک ملزم محب بنگش کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے پہلے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں سنا دیا۔ اس کیس میں عدالت نے 28 ستمبر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان ضمانت پر ہیں جبکہ مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان جیل میں قید ہیں۔
عثمان مرزا کیس

ای پیپر-دی نیشن