• news

انگلش بورڈ کو پی سی بی کا ساتھ  دینا چاہیے: شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر ساتھ چھوڑ جانے کی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ کو پی سی بی کا اپنے عمل سے ساتھ دینا چاہیے۔ یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔ انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینا چاہیے۔ نیوزی لینڈ کے سر چکرا دینے والے فیصلے کے باوجود پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتحال میں انگلش بورڈ کو کرونا کی بدترین صورتحال میں پاکستان کے گزشتہ برس کے دورے کو یاد رکھنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن