• news

امریکہ میں تلاشی کی افواہیں فیک نیوز: شہریار آفریدی  نیو یارک کی سڑکوں پر گشت‘ ویڈیو بنوائی

اسلام آ باد، نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے امریکی ائیرپورٹ پر تلاشی کی افواہوں کو فیک نیوز قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی ہیں۔ ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے۔ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہاکہ پاکستان کے دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں۔ شہریار آفریدی نے نیویاک کی سڑکوں پر گشت کیا  اور مین ہٹن کے علاقے میں ویڈیو بھی ریکارڈ کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن