• news

بدنام بھارتی اینکر گوسوامی لائیو نشریات میں پاکستانی سے ناک آؤٹ

نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں بھارت نواز غنی حکومت کا خاتمہ بھارت کو ہضم نہ ہوا۔ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے احمقانہ حربے استعمال کرنے لگا۔ بھارتی حکومت‘ مودی میڈیا اور انٹیلی جنس کے قریبی بدنام اینکر پرسن ارنب گوسوامی براہ راست نشریات میں ناک آؤٹ ہو گئے۔ ارنب گوسوامی نے نیا دعویٰ کیا کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاکستانی انٹیلی جنس کے آفیشلز موجود ہیں میں کمرہ نمبر بتاتا ہوں تصدیق کر لیں رات کے کھانے میں فوجیوں نے کیا آرڈر کیا ہم آپ لوگوں کی فضائی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ ارنب گوسوامی کے الزام پر پروگرام میں موجود ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ کابل میں سیرینا ہوٹل صرف دو منزلہ ہے۔ میں نے اپنے ذرائع سے تصدیق کرائی ہے وہاں تیسری‘ چوتھی اور پانچویں منزلیں نہیں سب الزام جھوٹ ہے۔ اپنی حماقت کا پردہ چاک ہوتے ہی بھارتی اینکر کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن