• news

حکمرانوں کی نااہلی، پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے رواں سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے۔ ڈینگی ٹیموں نے نہ لاروا تلف کیا اور نہ ہی سپرے کروایا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ اب تک ڈینگی کے 693 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور خاص طور پر کرونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی متاثر ہے۔ لاہور میں اب تک 582 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ڈینگی لاروا تلف کرنے اور اس کی افزائش کے خاتمے کے لئے شہباز شریف ماڈل کی پیروی کر لے۔ ہسپتالوں پر پہلے ہی کرونا مریضوں کا بوجھ ہے۔ پنجاب کے ہسپتال ڈینگی کی نئی لہر کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے۔ آپ کی لاپرواہی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن