میڈیا کا پراپیگنڈا‘ سدھو رہ گئے‘ چرنجیت بھارتی پنجاب کے پہلے دلت وزیراعلیٰ منتخب
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا کام کر گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب نہ بن سکے۔ کانگریس پارٹی نے چرنجیت سنگھ چھنی کو بھارتی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کر دیا۔ دلت کمیونٹی سے وہ پہلے وزیراعلیٰ ہیں۔ یاد رہے امریندر سنگھ نے پارٹی میں اختلافات پر استعفیٰ دیدیا تھا۔ بھارتی پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔