• news

جماعت اہلسنت کا دفاع صحابہ کیلئے قانون سازی کی جدوجہد پر اتفاق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صحابہ کرام ؓ کی توہین کے واقعات میں اضافے پر تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت کے عنوان سے ہونیوالے آل پارٹیز اجلاس میں کل جماعتی تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت محاذ کے نام پر دفاع صحابہ کیلئے قانون سازی کی جدوجہد پر اتفاق کیاگیا ۔ سنی علماء کونسل لاہور کے امیرمولانا حافظ حسین احمد کی میزبانی میں ہونیوالے اجلاس میں اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی،سنی علما کونسل مولانا محمد اشرف طاہر ،جمعیت علما اسلام (س)سے مولانا عبدالرئوف فاروقی، جمعیت علما اسلام (ف)سے مولانا شبیر احمد عثمانی،جمعیت تحفظ اسلام سے مولانا محمودالرشید ، مجلس احرار اسلام سے حافظ قاسم، شبان ختم نبوت سے پیر انیس شاہ، انٹرنیشنل ختم نبوت سے مفتی عتیق الرحمن، مفتی اسرار، رانا مقصود الحق، حافظ اسرار الحق، شبیر حسین جنجوعہ، ملک پرویزاقبال،مرکزی جمعیت اہلحدیث سے بابر فاروق رحیمی، جمعیت علما پاکستان سے علامہ قاری محمد زوار بہادر، جماعت اہلحدیث سے علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا کلیم اللہ جمیل، متحدہ علما دیوبند سے مولانا احمد یار لدھیانوی ، جامعہ منظور الاسلامیہ سے مولانا اسد اللہ فاروق، جامعہ قاسمیہ سے قاری سعید، شاہد، تنظیم الاخوان سے تاج محمود چشتی سمیت وکلاء اور دیگر شعبوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور اس حساس معاملے پر رائے کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن