خاتون کو ہراساں کرنیوالے 2ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ستوکتلہ پولیس نے خاتون کو حراساں کرنیوالے 2ملزمان کوگرفتارکر لیا ۔ طیب اور عاطف نے سوشل میڈیا پرویڈیو گیم کھیلتے ہوئے گیم سکھانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے فون نمبر حاصل کیا۔ملزم طیب خاتون کو باربار کال کرکے ملنے کیلئے حراساں اور مجبور کرتا تھا۔ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔