• news

سعودی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات‘ افغان امور پر تبادلہ خیال

نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) نئی دہلی میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ شنکر نے کہا ملاقات خوشگوار اور تعمیری رہی۔ خلیج اور انڈو پیسفک امور کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بھی سودمند تبادلہ خیال ہوا۔ سیاسی‘ سکیورٹی اور سماجی و ثقافتی تعاون کے حوالے سے سٹریٹجک شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔ مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن