• news

کراچی: پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مطالبات کے حق میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں وسائل مل رہے ہیں نہ مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ہمیں ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر مظاہرین کو منانے کے یلئے پہنچے۔ مظاہرین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاج کے باعث فوارہ چوک سے کھجور چوک آنے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن