6 واقعات: قصور‘ ہنجروال میں 2 خواتین سے زیادتی
لاہور، قصور‘ فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال (نامہ نگاران+ نمائندگان) لاہور میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار کر لیا گیا۔ فیصل آباد میں 2 لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا گیا۔ چنیوٹ میں لڑکے کو اجتماعی زیادتی، ساہیوال میں 3 سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدر، تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ گٹ والا کینال روڈ کے رہائشی غلام مصطفی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان سلطان اور 2 نامعلوم میری بہن 15 سالہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے ساری رات زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھا نہ نشاط آباد کے علاقہ سلطانیہ ٹاؤن کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم حنیف نے سائل کی ہمشیرہ کو زیادتی کیلئے اغوا کر لیا۔ لاہور سے نامہ نگارکے مطابق ہنجروال کے علاقے میں نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پسند کی شادی کرنے والی متاثرہ خاتون کرائے پر گھر میں رہ رہی تھی۔ ہمسائے تنزیل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چنیوٹ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع سلیمان کا رہائشی یتیم لڑکا باسط نواز اپنے ماموںکے گھر موضع سلیمان چاہ کلر والا رہ رہا تھا۔ گزشتہ شام ملزمان احتشام الحق، آغا خان، شعیب، طاہر عباس وغیرہ نے اسے گھر لے گئے اور باری باری لڑکے کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے 17افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں 101/9ایل کے رہائشی 3سالہ بیٹا کھیل رہاتھا کہ ملزم صداقت چیز دلانے کے بہانے گھر لے گیا۔ ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کی۔ چیخ وپکار پر محلہ دار اکٹھے ہوگئے۔ جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جمبر کلاں کی رہائشی خاتون نے درخواست دی ہے میں گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عامر ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ آیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ پولیس تھانہ صدر پھولنگر مصروف کارروائی ہے۔