• news

حافظ آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آتشزدگی‘ قیمتی سامان جل گیا‘ مریض بے حال

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے لیبر روم میںگذشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی وجہ سے وارڈ کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ جبکہ شدید دھویںکے باعث مریضوں اور انکے لواحقین کا سانس لینا دشوارہوگیا۔ آگ لگنے کے دوران وارڈ میں  ڈلیوی کے لئے موجود 6خواتین مریض سسکیاں اور آہیں بھرتی رہیں۔ لیکن اسوقت وہاں پر کوئی گائناگالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہ تھی۔ ریسکیو 1122 کا عملہ بھی  پون ے گھنٹے بعد پہنچا، جس کے وجہ سے ہسپتال کا عملہ اور مریضوںکے لواحقین آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ مریضوںکے لواحقین نے ایم۔ایس اور ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ہسپتال میں آئے روز ناخوشگوار  واقعات نے  مریضوں کی زندگیوںکو غیرمحفوظ بنا کر رکھ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن