• news

 یوسف رضا گیلانی کاٹیلی فونک رابطہ‘ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

 اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ  ہوا جس میں  دونوں  کے درمیان مسلمانانِ عالم کو درپیش مسائل پر بات چیت  ہوئی ۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی  نے  ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت  دی سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے دورے کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک  نے اظہارِ تشکر کیا ۔ملائیشیا میں مقیم ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن