نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا شرح سود 7فیصد برقرار رکھے جانے کا امکان
لاہور( این این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج 20ستمبر کو کرے گا ۔ ماہرین معاشیات کے مطابق شرح سود کو 7فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔مانیٹری پالیسی کا اعلان ہر دو ماہ بعد کیا جاتا ہے جس میں معاشی جائزے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جاتی ہے۔