اوورسیز کمشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم رامے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
لاہور (ندیم بسرا) پنجاب حکومت نے اوورسیز کمشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم رامے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مخدوم طارق کو نیا وائس چیئرمین بنایا جائے گا۔ آج منگل کو نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے وسیم رامے کو انکے سے عہدے ہٹانے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے اور انکی جگہ اوورسیز پاکستانی مخدوم طارق کو وائس چیئرمین لگانے کی بھی وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی ہے۔