• news

مسابقتی کمشن کی پولٹری فیڈ کمپنیوں کیخلاف کارروائی قانونی قرار 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) مسابقتی کمشن کی پولٹری فیڈ کمپنیوں کیخلاف کارروائی قانونی قرار دیدی گئی۔ مسابقتی کمشن کیخلاف  پولٹری فیڈ کی بیس کمپنیوں کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ کمپنیوں کی انکوائری اور شوکاز نوٹس کیخلاف گیارہ برس بعد حکم امتناعی بھی ختم کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کمپٹیشن ایکٹ 2010ء اور کمپٹیشن کمشن آف پاکستان (سی سی پی)کی آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ کمپٹیشن قانون کی آئینی حیثیت پر عدالت نے قرار دیا  ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت صوبوں اور پاکستان کے کسی بھی حصے میں تجارت کامرس اور معاشی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی مجاز ادارہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن