مل بانٹ کر ساروں نے ہمارا بیڑا غرق کر دیا: شعیب اختر
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سابق بائولر شعیب اختر نے کہا کہ مل بانٹ کر ساروں نے ہمارا بیڑا غرق کر دیا۔شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا مایوس کن ہے اور یہ اپنے ملکوں میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) پر بھی پابندی لگاتے ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر پی آئی اے ان کی پسندیدہ ایئرلائن بن جاتی ہے۔ہم نے افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کی اس وقت ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ پہلے پاکستان آئیں پھر فیصلہ کریں انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخی کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ یہاں پر غیر ملکیوں کو کوئی مسئلہ نہیں تھا اور امریکی فوجی بھی گھوم رہے تھے۔ ہفتہ دس دن کے بعد سب پتہ چل جائے گا لیکن ہمیں انہوں نے بیچ چوراہے میں آ کر مارا ہے۔ اگر میں چیئرمین ہوتا تو آج کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ انٹرنیشنل میچ نہ کھیلتا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے انٹیلی جنس، پولیس اور سیکیورٹی حکام کو رد کر دیا جبکہ آج کرکٹ کا نہیں ہمارے ساکھ کا مسئلہ تھا۔ ٹاس ہونے کے بعد 10 منٹ بعد کہا گیا کہ واپس چلیں اب نیوزی لینڈ ٹیم کو خطرہ تھا یا کوئی مسئلہ تھا تو پہلے بتا دیتے۔