چیف جسٹس آج سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
کراچی (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد 22 ستمبر سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد 22 ستمبر سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد یامین احمد تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ بینچ 24 ستمبر تک کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔