• news

برسی گورونانک‘ بھارت ن دوسرے روز بھی کرتار پور راہداری بند رکھی 

کرتار پور (نوائے وقت رپورٹ) کرتار پور میں بابا گورونانک کی 482 ویں برسی جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کے دوسرے روز بھی یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ تاہم بھارت نے کرتار پور راہداری کے ذریعے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی۔ پہلی بار  نگر کیرتن جلوس کیلئے خصوصی نئی بس تیار کی گئی ہے جس میں لاؤڈ سپیکر اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئیں ہیں۔ صدر پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کا کہنا ہے کہ نگر کیرتن بس میں پالکی رکھ کر یاتری جلوس کی شکل میں زیروپوائنٹ بارڈر ٹرمینل تک جائیں گے‘ جہاں سرحد پار بھارتی یاتری بھی ڈیرہ بابا نانک سے نگر کیرتن جلوس کی رسومات میں شرکت کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن