مسلم لیگ ن کو انتقامی کارروائیوں سے دبایا نہیں جا سکتا :طارق محمود
جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137 کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کا ڈھٹائی سے میڈیا پر حکومت کا دفاع کرنا باعث شرم ہے حکومت سے ملکی سلامتی و ترقی یا عوام کے حالات زندگی بدل دینے کی توقع نہیں کی جاسکتی ، پارٹی قیادت میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ آگے بڑھا رہی ہیں لیگی قیادت کو انتقامی سیاست کے ذریعے حق گوئی سے روکا نہیں جاسکتا، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ حکومت عوام کو بتائے برسر اقتدار آنے کے بعد کونسا عوامی مفاد کا کوئی اقدام اٹھایاگیا ہے عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران قومی سرمائے پر موج مستیاں کررہے ہیں، مسلم لیگ ن کو انتقامی کاروائیوں سے دبایا نہیں جا سکتا بلا وجہ الزام لگا کر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا جمہوریت نہیں ملک میں سول آمریت کے نفاذ کے مترادف ہے۔