ملک میں آزادانہ ، منصفانہ انتخابات ہماری اولین ترجیح ہے:شازیہ فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ مفاہمت یا مزاحمت کی سیاست نہیں بلکہ ملک میں آزادانہ الیکشن کا انعقاد ن لیگ کی اولین ترجیح ہے قائد نواز شریف آج بھی گوجرانوالہ کو مسلم لیگ ن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں انکے تحفظات دور کر کے حقیقی اور مخلص کارکنوں کو آگے لا ئیں گے اور مسلم لیگ ن کو ملک کی سب سے بڑی تنظیمی قوت میں بدلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکر ٹریٹ اروپ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے ڈویژنل اجلاس میں کارکنوں کے جذبات کی درست ترجمانی کی ہے مفاہمت یا مزاحمت کابیانیہ نہیں بلکہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ انجینئر خرم دستگیر خان کو گوجرانوالہ میں پارٹی کا کنونیئر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ فیصلہ خوش آئند ہے و ہ جب اجلاس طلب کریںگے تو انہیں تنظیم سازی اور دیگر امور پر اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کی جائیں گی اور پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کے لئے دیئے گئے ایک ماہ کے وقت کے اند ر اندر تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے کارکن مسلم لیگ ن کے ماتھے کا جھو مرہیں انہیں آگے لایاجائے گا۔